13 اپریل 2012 - 19:30

فلسطین کی قانونی حکومت میں وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہےکہ غزہ دواؤں کے بحران کا شکار ہے۔

ابنا: اشرف القدرۃ نے کہا کہ غزہ میں ان دنوں دواؤں کا شدید بحران ہے اور ایک سو اسی قسم کی دوائيں نیز دو سو دس قسم کے طبی ساز وسامان ختم ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دواؤں کی عدم فراہمی سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دواؤں کے بحران کی قیمت غزہ کے بیماروں کو ادا کرنی پڑے گي۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیا بحران ایسے حالات میں پیش آیا ہےکہ غزہ میں بجلی کابحران بدستورجاری ہے۔ القدرہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ غزہ میں انسانی المیے کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔ .......

/169